بلال کیانی ایڈووکیٹ کے دفتر کا افتتاح
راولپنڈی (بنگیال اردو نیوز)ایف بی آر رولز میں ترامیم پر کارروباری طبقہ کو اعتماد میں لے 350 SRO کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کو سخت تشویش لاحق ہے حکومت بیلنس شیٹ کے بارے میں بزنس مین کے تحفظات دور کرے ان خیالات کا اظہارحافظ محمد ادریس ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نےبلال کیانی و قاسم پرویز مغل ایڈووکیٹ کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ اعجاز سابق آئی آر او،راجہ الیاس کیانی، راجہ خلیل عابد،راجہ جاوید اقبال,راجہ ادریس ایڈووکیٹ، فرید ربنواز ایڈووکیٹ و دیگر موجود تھے۔حافظ محمد ادریس نے کہا کہ ایف بی آر آن لائن پورٹل کو آسان وسادہ بنائے جسے عام آدمی خود سمجھ سکے اسی طرح سیلز ٹیکس رولز میں روز بروز تبدیلی پریکٹیشنرزوٹیکس دہندگان کے لیے دردسر بنی ہوئی ہے۔پاسورڈ پالیسی میں تبدیلی زمینی حقائق کے خلاف ہے۔اس سے ٹیکس دہندگان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا کیونکہ پاکستان میں زیادہ تر لوگ آئی ٹی سکلڈ نہ ہیں۔اسے دوبارہ دیکھنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر راولپنڈی اسلام آباد ٹیکس بار کے وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی محمد بلال کیانی ایڈووک...