Posts

Showing posts from March, 2025

طلحہ میڈیکل سٹور کوٹلہ خدمت کی مثال

Image
 رمضان المبارک میں عوام کی خدمت مقصد حیات ھے محمد انس ۔طلحہ میڈیکل سٹور چک بیلی خان روڈ کوٹلہ عوامی خدمت مرکز ھے گفتگو  راولپنڈی (بنگیال اردونیوز) تجارت پیشہ بھی ھے اور اگر مقصد حیات عوامی خدمت ھواور خلوصِ نیت سے کام کیا جائے تو وہ بھی عبادت کے زمرے میں آتا ہے اسی عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار محمد انس طلحہ میڈیکل سٹور چک بیلی خان روڈ کوٹلہ کو بھی چلارہے ہیں میڈیا سے گفتگو میں محمد انس نے بتایا کہ وہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ھوگر یہ میڈیکل سٹور چلاتے ھیں جس سے وہ رزق حلال کماتے ہیں اور مستحق خاندانوں اور غریب مریضوں کے لیے خصوصی رعایت ان کا طرہ امتیاز ہے وہ بتا رہے تھے کہ کاروبار تو ہر کوئی کر لیتا ہے مگر کاروبار کے ساتھ ساتھ اپنے غریب اور مستحق خاندانوں کا خیال رکھنا ضروری ہے اور ھم الحمدللہ کوشش کرتے ہیں کہ ہم سے کم منافع کا اصول اپنایا جائے تاکہ ہر کوئی آسانی سے دوائیں خرید سکے اور ھمارے لئے بھی دعائیں مانگتے رہیں ان خیالات کا اظہار طلحہ میڈیکل سٹور چک بیلی خان روڈ کوٹلہ کے مالک محمد انس نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ان کا کہنا تھا کہ ھم اللہ تعالیٰ کے کرم سے عوامی خدمت کے جذب...

انجمن پٹواریاں کی ہڑتال جاری

Image
  انجمن پٹواریاں راولپنڈی کرپٹ افسران کے خلاف سراپا احتجاج  کرپٹ افسران کے خلاف اور انجمن پٹواریاں کے اتحاد کے حق میں نعرے   پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال آج بھی جاری رہی اسسٹنٹ کمشنر کے ناروا سلوک  دھمکیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ طاہر محمود وڑائچ کی معطلی اور شو کاز نوٹس کرپٹ افسران کی انتقامی کارروائی قرار ڈاکٹر محمد ارسلان کا رویہ نا قابل برداشت ، اسٹنٹ کمشنر کینٹ الماس صبیح ثاقب کا منتھلیاں لینے کا انکشاف اجلاس میں محمد شبیر بھٹی، طاہر محمود وڑائچ، جمیل احمد وارثی ، حاجی آصف رحمن و دیگر کی شرکت راولپنڈی (بنگیال اردو نیوز) انجمن پٹواریان و گرداوران ضلع راولپنڈی کرپٹ افسران کے خلاف سراپا احتجاج قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔ افسران کا پٹواریوں کیساتھ ناز یبارو یہ ناروا سلوک اوربلاوجہ غیر قانونی احکامات صادر کرنا اور دھمکیاں دینا معمول بن گیا ۔ انجمن پٹواریان و گرداوران تحصیل راولپنڈی کے صدرطاہر محمود وڑائچ پٹواری کی معطلی اور شوکازنوٹس کی وجہ کرپٹ افسران کی نشاندہی قرار دے دیا گیا۔ یاد رہے کہ افسران کے نازیبا رویوں اور دھمکیوں کے خلاف انجمن پٹواریان و گرداوران ضل...

این پی سی الیکشن جرنلسٹ پینل کامیاب

Image
 نیشنل پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل جرنلسٹ پینل کامیاب اظہر جتوئی صدر، نئیر علی سیکرٹری اور وقار عباسی فنانس سیکرٹری منتخب اپوزیشن نے انتخابات کی شفافیت کو تسلیم کر لیا، 70 فیصد ٹرن آؤٹ رہا اسلام آباد (بنگیال اردو نیوز ) نیشنل پریس کلب کے انتخابات کے نتائج کا حتمی اعلان کر دیا گیا، جس میں جرنلسٹ پینل نے تینوں بڑی نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی صدر، سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کی نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیٹی نے باضابطہ نتائج جاری کر دیئے نتائج کے مطابق اظہر جتوئی 1090 ووٹ لے کر نیشنل پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے جبکہ نئیر علی نے 1063 ووٹ حاصل کر کے سیکرٹری کی نشست پر کامیابی حاصل کی فنانس سیکرٹری کے انتخاب میں وقار عباسی نے 1065 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی الیکشن کے دوران ووٹوں کی گنتی کا عمل نہایت شفاف رکھا گیا جسے مکمل طور پر ریکارڈ بھی کیا گیا اور مانیٹرنگ کے لیے بڑی اسکرین بھی نصب کی گئی تھی انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اپوزیشن نے بھی گنتی کے عمل کا بغور مشاہدہ کیا اور آخر میں کھلے دل سے نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے کامیاب امیدواروں کو...

حافظ کے قاتل گرفتار کلاشنکوف برآمدد

Image
 کہوٹہ حافظ حسیب کے 3 قاتل و ڈکیت گرفتار، 2 کلاشنکوف برآمدگزشتہ دسمبر میں ڈکیتی  کی واردات کے دوران کہوٹہ کا رہائشی میٹرک کا طالبعلم  حسیب قتل ہوا  (بنگیال اردونیوز) گزشتہ دسمبر میں دوران ڈکیتی قتل ہونیوالے حافظ حسیب کے قاتل گروہ کے تین مبینہ ملزمان پولیس نے  گرفتار کر لیئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مخبری نظام اور جدید تفتیشی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیت و قاتل گینگ گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونیوالوں کی شناخت عبد الرحمن ، دانش اور اسد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان 2 کلاشنکوف اور اک پسٹل برآمد ہوا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اعلی افسران نے ایس ایچ او کہوٹہ اور تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دسمبر میں حافظ حسیب ڈکیتوں کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔ حافظ حسیب میٹرک کے طالب علم  اور پروفیسر سرفراز قریشی کے بیٹے تھے۔ سرفراز قریشی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کہوٹہ میں دوران سفر ڈکیتوں سے گاڑی بھگانے پر فائرنگ کا نشانہ بنے اس فائرنگ کے نتیجہ میں گاڑی کی عقبی نشست پر بیٹھے حافظ حسیب کو گولی لگ گئی اور موقعہ پر جاں بحق ہوگئے۔ اس واقعہ نے کہوٹہ ک...

راجہ عدیل کوثر کا خواجہ عادل مرشد کی وفات پر اظہار تعزیت

Image
 راجہ عدیل کوثرکاخواجہ عادل مرشد کی وفات پر اظہار افسوس  خواجہ عادل مرشد لوگوں کے دلوں میں ھمیشہ زندہ رہیگا/ راجہ عدیل کوثر راولپنڈی (بنگیال اردونیوز) ممتاز سماجی سیاسی شخصیت نائب صدر وائس آف یوتھ راجہ عدیل کوثر نے معروف پوٹھوہاری  ٹک ٹاکر خواجہ عادل مرشد کے انتقال پر ان کے قریبی دوست خواجہ نوید سے ان کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی ھے راجہ عدیل کوثر نے حاضرین محفل سے اپنی گفتگو میں کہا کہ خواجہ عادل مرشد پوٹھوہار کی آن بان شان اور پہچان تھے وہ انتہائی پرخلوص خوش مزاج اور ہر محفل کی رونق ھواکرتے تھے ھم خداوند متعال سے دعا کرتے ہیں کہ مالک کائنات خواجہ عادل مرشد کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے یاد رہے کہ تعزیت کے بعد  راجہ عدیل کوثر نے عادل مرشد کی قبر پر حاضری بھی  دی

عوامی نمائندوں کی بے بسی کوٹلہ سنبل روڈ نہ بن سکی

Image
 راولپنڈی (بنگیال اردونیوز) راولپنڈی حلقہ این اے 53 پی  پی دس کی یونین کونسل تخت پڑی کے معروف گاؤں کوٹلہ  کی ایک کلومیٹر سڑک حکمرانوں کی بے حسی بے بسی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے چک بیلی خان روڈ سے براستہ سنبل بحریہ فیز سات اور فیز آٹھ کو ملانے والی واحد سڑک ھے جسے کوٹلہ/سنبل روڈ کیاجاتا ھے مذکورہ سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ھے اس کی موجودہ( حالت زار )نے ھمارے موجودہ عوامی نمائندوں کے بلند بانگ دعووں کی کلی کھول دی ھے یونین کونسل تخت پڑی دو حصوں میں تقسیم ھے ایک حصہ قانگوئی ساگری سے منسلک ہے جو این اے 52 اور پی پی9 میں شامل ھے جس کی سیوریج سسٹم اور سڑک کو راجہ پرویز اشرف نے تعمیر کروا دیا مگر یونین کونسل تخت پڑی کی کچھ آبادی  قانگوئی بسالی میں شامل ہے جس کے دیہات  سنبل سود گاہل/ کوٹلہ کی سڑک حکمرانوں کی بے حسی کیوجہ سے سات سال سے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ھے اس سڑک کو 23/24 سال قبل کرنل ریٹائرڈ صبح صادق اعوان نے بحریہ ٹاؤن کی معاونت سے تعمیر کروایا تھا بعد ازاں 2016/17 میں اس وقت کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نےاس کی  مرمت کروائی مگر اس کے ...

وزیراعظم شہباز شریف کو روسی حکومت کی جانب سے دعوت

 اسلام آباد(بنگیال اردو نیوز) روسی حکومت نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو16ویں بینالاقوامی اقتصادی فورم "روس - اسلامک ورلڈ: کازان فورم"،میں شرکت کی دعوت دیدی یہ فورم 13 سے 18 مئی تک روسی فیڈریشن کے تاتارستان کے دارالحکومت قازان میں منعقد ہو نے جارہا ہے،جہاں پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی اور سماجی و ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع موجود ہونگے روسی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کی شرکت کا دعوت نامہ ارسال کر دیا گیا ہے۔اس فورم کا مقصد روسی فیڈریشن اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی، تعلیمی، سماجی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ او آئی سی کا ایک اہم رکن ہونے کے ناطے پاکستان نے روس کے ساتھ اپنے رابطوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ کازان فورم میں فریقین کا میل جول جاری رہے گا،روس اور پاکستان کے درمیان بات چیت  بہترین مواقع فراہم کرے گا۔کازان فورم 2025 کےپروگرام کے مطابق مختلف موضوعات پر100 سے زیادہ سیشنز اور تقریبات ہونگی جن میں۔ بین الاقوامی تعاون، کاروبار، اسلامی مالیات اور حلال صنعت، ٹرانسپورٹ اور لاجس...

رنگ روڈ منصوبہ سست روی کا شکار

Image
  رنگ روڈ منصوبہ سست روی کا شکار بارشوں نے نااہلی کاپولل کھول دیاطلباء وطالبات کے لیے راستوں کی بندش  جھٹہ ہتھیال اور راولپنڈی  اڈیالہ جیل کی طرف جانے کے لئے سرکاری ملازمین اور طلباء وطالبات کو مشکلات کا سامنا راولپنڈی(بنگیال اردونیوز)  راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ جو کہ راولپنڈی اور گردونواح کے علاقوں  کی سہولت اور ترقی کے لیے بہت بڑا منصوبہ شروع کیا گیا تھا اس کے ثمرات تو یقیناً علاقے کے لوگوں کے لیے بہتر  ھی ھوں گے مگر کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ سست روی کا شکار  ہوگیا ہے ایک ھفتہ سے لگاتار بارش کی وجہ سے یونین کونسل ترائیا کے دیہات جن میں للہ کمالپور نکڑالی گنگال گوگڑہ ھوشیال /گاندیاں اور ڈپئی شامل ہیں ان دیہاتوں کے سرکاری ملازمین اور بالخصوص طلباء وطالبات شدید مشکلات کا شکار ھیں کیونکہ  جھٹہ ہتھیال/نکڑالی روڈ پر تقریباً تین چار مقامات پر لنک روڈ سے راولپنڈی رنگ روڈ گزر رہی ہے مگرٹھیکیداروں کی نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے متعلقہ علاقوں کے باسی بالخصوص سکول و کالج کے طلباء  یہاں کیچڑ اور دلدل میں پھنس  کر رہ گئے ہی...