التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین کی اسلام آباد امد
التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین جناب نظر آفریدی کراچی سے تنظیمی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے چیئرمین التمش فاؤنڈیشن کے اعزاز میں اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد وائس چیئرمین محمد سلیم خان نامزد کیا اسلام آباد (بنگیال اردو نیوز) التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین نظر آفریدی کی کراچی سے اسلام آباد آمد پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں مختلف تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان کے علاوہ سماجی سیاسی اور مذہبی شخصیات اور سول سوسائٹی کے عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کےدوران انہوں نے نمایاں سماجی شخصیت محمد سلیم خان کو التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کا وائس چیئرمین نامزد کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس پروقار تقریب میں محمد سلیم خان کو التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کا وائس چیئرمین نامزد ھونے پر تنظیم کے عہدیداران اور کارکنان نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ محمد سلیم خان التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تنظیم ک...