التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین کی اسلام آباد امد


 التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین جناب نظر آفریدی کراچی  سے تنظیمی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے 

چیئرمین التمش فاؤنڈیشن کے اعزاز میں اسلام آباد میں   تقریب کا انعقاد وائس چیئرمین محمد سلیم خان نامزد کیا 

اسلام آباد (بنگیال اردو نیوز) التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین نظر آفریدی کی کراچی سے اسلام آباد آمد پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں مختلف تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان کے علاوہ سماجی سیاسی اور مذہبی شخصیات اور سول سوسائٹی کے عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی 

 تقریب کے شرکاء سے خطاب کےدوران انہوں نے نمایاں سماجی شخصیت  محمد سلیم خان کو التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کا وائس چیئرمین نامزد کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن  جاری کیا۔ اس پروقار  تقریب میں  محمد سلیم خان کو التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کا وائس چیئرمین نامزد ھونے پر تنظیم کے عہدیداران اور کارکنان نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ محمد سلیم خان التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تنظیم کے لئے خدمات انجام دیں گے اور کارکنان کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات محنت کرکے ان کے حقوق کی نگہبانی کے فرائض سر انجام دیں گے اس موقع پر سابق ایم ڈی واسا رئیس آف کوٹلہ راجہ شوکت محمود بنگیال نے محمد سلیم خان کو مبارکباد پیش کی اور چیئرمین التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا 

تقریب میں مختلف  کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی، جن میں  چوہدری وقاص ،  ارسلان راشد ،  ملک عمر  اور دیگر معزز احباب شامل تھے۔

تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے نو منتخب وائس چیئرمین کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا۔

Comments

Popular posts from this blog

راجہ محمد اقبال ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان کوٹلہ میں سپردِ خاک ا

مجلس عزاء یکم صفر المظفر کو ھوگی