الشیخ مامون اسعد التمیمی کا پریس کلب کا دورہ
اسلام آباد(بنگیال اردونیوز)ممبر نیشنل اسمبلی فلسطین الشیخ مامون اسعد التمیمی کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ،میٹ دی پریس پروگرام میں شرکت، پریس کلب پہنچنے پر صدر این پی سی اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، ممبران گورننگ باڈی عامر رفیق بٹ، نوید احمد شیخ و دیگر نے معزز مہمان کا استقبال کیا،میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ مامون اسعد التمیمی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو برادر ملک پاکستان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کو آپریشن بنیان المرصوص میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، فسلطینی اس کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں،غزہ کی لڑائی نے سب کے چہرے بے نقاب کر دیئے ہیں، غزہ اور کشمیر کا مسئلہ ایک جیسا ہی ہے، عر ب ممالک کے حکمران امریکہ کو کھربوں ڈالرز دینے کے باوجوداسرائیل کی جانب سے دو سال سے غزہ میں جاری وحشیانہ مظالم اور بمباری نہیں رکوا سکے ہیں، الشیخ مامون اسعد التمیمی کا مزید کہنا تھا کہ مودی اور نیتن یاہو کو پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا بہت کھٹکتا ہے اسی لئے اسرائیلی ایماء پر نریندرمودی نےپاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی اس جنگ میں اسرائیل ب...