الشیخ مامون اسعد التمیمی کا پریس کلب کا دورہ
اسلام آباد(بنگیال اردونیوز)ممبر نیشنل اسمبلی فلسطین الشیخ مامون اسعد التمیمی کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ،میٹ دی پریس پروگرام میں شرکت، پریس کلب پہنچنے پر صدر این پی سی اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، ممبران گورننگ باڈی عامر رفیق بٹ، نوید احمد شیخ و دیگر نے معزز مہمان کا استقبال کیا،میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ مامون اسعد التمیمی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو برادر ملک پاکستان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کو آپریشن بنیان المرصوص میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، فسلطینی اس کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں،غزہ کی لڑائی نے سب کے چہرے بے نقاب کر دیئے ہیں، غزہ اور کشمیر کا مسئلہ ایک جیسا ہی ہے، عر ب ممالک کے حکمران امریکہ کو کھربوں ڈالرز دینے کے باوجوداسرائیل کی جانب سے دو سال سے غزہ میں جاری وحشیانہ مظالم اور بمباری نہیں رکوا سکے ہیں، الشیخ مامون اسعد التمیمی کا مزید کہنا تھا کہ مودی اور نیتن یاہو کو پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا بہت کھٹکتا ہے اسی لئے اسرائیلی ایماء پر نریندرمودی نےپاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی اس جنگ میں اسرائیل بھی بھارت کے ساتھ شامل تھا وہ پاکستانی عسکری اور سیاسی قیادت کو بھی عرب حکمرانوں کی طرح سمجھتے تھے مگر پاکستان نے انہیں جارحیت کے جواب میں وہ سبق سکھایا ہے جسکی انہیں کوئی توقع ہی نہیں تھی، پاکستان کی اس کامیابی کو تمام امت مسلمہ اپنی کامیابی سمجھتی ہے، اس کامیابی سے پاکستان کی عزت اور وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے،آپریشن بنیان امرصوص نے امت مسلمہ کو ایک نئی آس اور امید دلائی ہےاور سرفخر سے بلند کر دیا ہے،دشمن پاکستانی عوام کے دلوں میں پاک افواج اور پاکستان کی سیاسی قیادت کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرکے اورنفاق ڈال کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے اس لئے پاکستانی عوام کو سمجھداری کا ثبوت دیتے ہوئے اتحاد اور یگانگت کو فروغ دینا ہوگا اور اپنے افواج اور حکومت کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ دشمن کو چالوں کو ناکام بنایا جا سکے،انکا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں صورتحال انتہائی گھمبیر ہو چکی ہے اور مسلم امہ سمیت دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، مغربی میڈیا میں اسرائیل کو مظلوم جبکہ عرب ممالک کو ظالم بنا کر پیش کیا جاتا تھا تاہم حالیہ غزہ جنگ نے دنیا کے چہرے سے نقاب اتار دیا ہے اور اسرائیلی مظالم کو ساری دنیا کے سامنے آشکار کر دیا ہے، اسرائیل نے غزہ کامحاصرہ کر رکھا ہےجس میں مصر بھی شامل ہے، محاصرہ کی وجہ سے غزہ میں غذائی اشیاء اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے جس سے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں، اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ایک سال میں بیس لاکھ فلسطینی بھوک کی وجہ سے اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے،پاکستان سمیت دنیا بھر کے امن پسند لوگوں کو اپنے اپنے ممالک میں امریکی سفاتخانوں کے باہر ٖزہ کے مظلوم عوام کے حق میں مظاہرے کرنا چاہیں،تاکہ اسرائیل کو ان مظالم سے راکا جا سکے، انہوں نے نیشنل پریس کلب آنے کی دعوت دینے اور شاندار استقبال کرنے پراین پی سی کے صدر ، سیکرٹری سمیت تمام منتخب قیادت کا شکریہ ادا کیا، صدر این پی سی اظہر جتوئی نے پریس کلب آمد پر معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ غزہ کے حوالے سے سب سے پہلی آواز نیشنل پریس کلب نے ہی اٹھائی تھی اور اپنے قائد افضل بٹ کی قیادت میں غزہ کے مظلوم عوام کے حق میں ریلی نکالی تھی، جبکہ غزہ کے مظلوموں کی آواز بننے والےڈیڑھ سو سے زائد صحافیوں کو ایوارڈز بھی دیئے تھے،سیکرٹری نئیر علی نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور صحافی غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، غزہ کے مظلوں کیلئے پاکستانی صحافی ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے، انہوں نے الشیخ مامون اسعد التمیمی کوآئندہ بھی پاکستان آنے کی صورت میں نیشنل پریس کلب آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریئے کیساتھ قبول کر لیا ۔

Comments
Post a Comment