مجلس عزاء یکم صفر المظفر کو ھوگی
25ویں سالانہ مجلس عزاء و ماتم داری یکم صفر المظفر کو منعقد ھوگی ملک کے نامور علماء و ذاکرین عظام مجلس عزاء سے خطاب فرمائیں گے راولپنڈی(بنگیال اردونیوز) 25ویں سالانہ مجلس عزاء وماتم داری یکم صفر المظفر زیر انتظام سید سجاد حسین ترمذی برمکان گلشن زہراء گلی نمبر 36 بوقت آٹھ بجے شام منعقد ھو گی جس میں سوز و سلام سید رضا علی کاظمی کے علاوہ سید بوتراب عسکری استاد امیر اسلم جبکہ علامہ سید محسن علی نقوی خطاب فرمائیں گے بعد از مجلس شبیہہ علم پاک سرکار وفاحضرت غازی عباس علمدار کربلا برآمد ھوگا اور ماتمی جلوس برآمد ھوگا جس میں مرکزی ماتمی تنظیم السجاد مغل آباد سالار حاجی راجہ فضل عباس اور زوار ماتمی سنگت سالار غلام مصطفیٰ شیشگر منھا بھائی نوحہ خوانی کی سعادت حاصل کریں گے جملہ مومنین و مومنات سے جوق در جوق شرکت کی استدعا کی گئی ہے

Comments
Post a Comment