راجہ محمد اقبال ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان کوٹلہ میں سپردِ خاک ا
راولپنڈی (بنگیال اردو نیوز) یونین کونسل تخت پڑی کے گاؤں کوٹلہ کی معروف سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیت راجہ محمد اقبال کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آن کے آبائی قبرستان کوٹلہ میں سپردِ خاک کر دیا گیا نماز جنازہ پیر سید جابر شاہ صاحب نے پڑھائی نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی سماجی کاروباری مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی یاد رہے کہ راجہ محمد اقبال راجہ شعیب اقبال راجہ رضوان اقبال اور راجہ یاسر اقبال کے والد جبکہ ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود بنگیال کے پھوپھی زاد بھائی اور راجہ نصیر راجہ فیض احمد راجہ گل زمان کے چچازاد بھائی تھے ان کے بھانجوں میں راجہ فیاض راجہ زاہد نواز راجہ عبد الواحد اور راجہ عرفان کے علاؤہ راجہ ثقلین (واپڈا) راجہ خلیل راجہ ذوالقرنین راجہ نوید راجہ کامران راجہ وسیم (آر ڈی اے)اور راجہ شامل ہیں راجہ اقبال کااپنے رفقاء کے ساتھ ساتھ حسن سلوک مثالی تھا ساری زندگی دوست احباب اور قریبی رشتہ داروں کے علاؤہ علاقے بھر کے باسیوں کے ساتھ خلوص محبت اور ایثار قابل ستائش تھا اور ان کا کردار باعث تقلید رہا سید جابر شاہ صاحب نے انکی مغفرت کے لیے خصوصی دعا فرمائی