جامعہ المرتضی سے برآمد ہونے والا جلوس


 غم حسین منانا سنت رسول اور خوشنودی آل رسول ہے، علامہ آغا علی موسوی 

قوم آقائے موسویؒ کے ضابطہ عزاداری پر کار بند ہے، علامہ مطلوب تقی 

قائد ملت جعفریہ آقائے موسویؒ کا قائم کردہ 8 محرم کا مرکزی جلوس احتتام پزیر 

اسلام آباد (بنگیال اردو نیوز) وفاقی دارالحکومت میں قائد ملتِ جعفریہ آقائے سید حامد علی شاہ موسویؒ کے قائم کردہ 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوسِ عزاداری جامعہ المرتضیٰ، جی نائن فور سے برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا رات گئے جامعہ الصادق، کراچی کمپنی پر اختتام پذیر ہوا۔جلوس میں ذوالجناح، علم حضرت عباسؑ، گہوارہ علی اصغرؑ اور دیگر مقدس تبرکات شامل تھے۔ جلوس کی قیادت ممتاز علماء کرام، آغا سید محمد مرتضیٰ موسوی، علامہ آغا سید علی روح العباس موسوی اور ماتمی سالاروں نے کی۔ جلوس کے دوران محمدی چوک پر  مجلس عزاء برپا ہوئی، جس سے علماء نے خطاب کیا اور شہادتِ امام حسینؑ اور فلسفۂ حسینیتؑ پر روشنی ڈالی۔ جلوس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ آغا سید علی روح العباس موسوی نے کہا کہ پوری قوم امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثاروں کی یاد منا رہی ہے۔ غمِ حسین منانا سنتِ رسولؐ اور خوشنودی آلِ رسولؐ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملتِ جعفریہ آج بھی قائد ملت آقائے موسویؒ کے وضع کردہ ضابطہ عزاداری پر مکمل طور پر کاربند ہے، اور اسی ضابطے پر عملدرآمد سے ملک میں امن و امان کی فضا قائم ہے۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے وحدت علماء پاکستان کے چیئرمین علامہ سید مطلوب حسین تقی نے کہا کہ وطن عزیز میں کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے۔ یہ ملک امن و سکون کے لیے بنایا گیا تھا اور ہم قائد ملت جعفریہ کی تعلیمات کے مطابق وطن کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں سہولیات فراہم کی جائیں اور عاشورہ محرم کے موقع پر حساس مقامات کو فوج کے حوالے کیا جائے تاکہ امن و امان برقرار رہے۔

Comments

Popular posts from this blog

راجہ محمد اقبال ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان کوٹلہ میں سپردِ خاک ا

التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین کی اسلام آباد امد

مجلس عزاء یکم صفر المظفر کو ھوگی