عاطف اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ھوا

 راولپنڈی(بنگیال اردو نیوز) کے نواحی علاقے روات میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کی ٹیم پر اس وقت فائرنگ کر دی گئی جب وہ ایک انتہائی مطلوب سفاک ملزم کو نشاندہی کے لیے لے جا رہی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں زیر حراست ملزم عاطف شدید زخمی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم عاطف نومبر 2024 میں تین سالہ معصوم بچے عرشمان کے اغواء، زیادتی اور قتل جیسے لرزہ خیز مقدمے میں گرفتار تھا۔ ملزم نے روات کے علاقے میں شادی کی تقریب سے بچے کو ٹافیوں کا لالچ دے کر اغواء کیا تھا، جبکہ تقریباً دو ماہ بعد ننھے عرشمان کی لاش روات کے نالے سے ملی تھی۔ یہ اندوہناک واقعہ علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیلانے کا باعث بنا تھا۔ سی سی ڈی ٹیم کو تفتیش سونپے جانے کے بعد پورے علاقے میں از سر نو چیکنگ کی گئی۔ 40 سے زائد مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ تفتیش کے دوران گرفتار ملزم عاطف نے نہ صرف بچے کے ساتھ زیادتی و قتل کا اعتراف کیا بلکہ دیگر بچوں کو بھی نشانہ بنانے کا انکشاف کر کے تفتیشی ٹیم کو ہلا کر رکھ دیا۔ عاطف کو گرفتار کرنے اور اس سفاکانہ واردات کا سراغ لگانا راولپنڈی پولیس کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری جدید طریقہ تفتیش، انتھک محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ تھی۔ عاطف کو نشاندہی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اچانک اس کے ساتھیوں نے CCD ٹیم پر حملہ کر دیا۔ پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی، تاہم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی 

اندھے قتل کا معمہ حل کرنے پر سینئر پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے CCD ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ "ملزم چاہے کتنا بھی شاطر ہو، قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتا۔"

انہوں نے کہا کہ ننھے عرشمان کے ساتھ ہونے والی درندگی کا حساب دینا پڑا، اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

واقعے نے ایک بار پھر بچوں کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

راجہ محمد اقبال ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان کوٹلہ میں سپردِ خاک ا

التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین کی اسلام آباد امد

مجلس عزاء یکم صفر المظفر کو ھوگی