جشن وارثان ولایت 3شعبان چکری میں منقعد ھو گا
جشن وارثان ولایت امام بارگاہ قصرامام حسین علیہ السّلام چکری راولپنڈی میں آج منایا جائے گا ملک بھر کی مذہبی رہنماؤں کے علاوہ خادمین حرم مطہر امام حسین علیہ السّلام کربلا سے خصوصی شرکت فرمائیں گے
راولپنڈی (بنگیال اردونیوز) جشن وارثان ولایت پوری دنیا میں مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے مرکزی تقریب کربلا معلی میں ھوگی جبکہ ایشیا میں بالعموم اور وطن عزیز میں سب سے بڑی اور مرکزی تقریب جشن وارثان ولایت کا انعقاد آج 3 شعبان المعظم -𝟐𝟎𝟐5 2 فروری بروز اتوار امام بارگاہ قصرامام حسین علیہ السّلام چکری ضلع راولپنڈی میں ھوگا جس کے بانی ممتاز سماجی کاروباری مذہبی شخصیت چوہدری فرخ رضا خان ھیں جو سال بھر کی محنت سے اس مرکزی تقریب کا اہتمام کرتے ہیں جس میں دنیا بھرڈے بالعموم اورملک پاکستان کے تمام صوبوں اور ملک کے مختلف حصوں سے مومنین و مومنات اور نواسہ رسول مقبول حضرت امام حسین علیہ السّلام کی بارگاہ میں ھدیہ عقیدت پیش کرنے کے لیے تشریف لاتے ہیں جن کی خدمت کے لیے چوہدری فرخ رضا خان اور انکی پوری ٹیم انتہائی منظم طریقے اور انتہائی پرخلوص انداز میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے یاد رہے کہ چکری میں منعقدہ| جشن وارثان ولایئت کا آغاز حدیث کساء تلاوت قرآن پاک سے بعد از نماز ظہرین کیا جائے گا جبکہ رات 10:30بجے بدست الحاج فاضل عباس صالح عوز کی سربراہی میں پرچم کشائی علم مبارک گنبد امام حسین علیہ السلام امام بارگاہ قصر امام حسین علیہ السلام چکری ،راولپنڈی میں ہو گی۔اہل عزاو ولاء سے بھر پور شرکت کی استدعا کی گئی ہے اور آنے والے مہمانوں کے لئے لنگر حسینی کا وسیع ترین اہتمام کیا گیا ہے


Comments
Post a Comment