بیگم وقار النسا نون
تحریر احسان بخش بیگم وقار لنساء نون ایک صاحب کردار شخصیت
ایک دانشور کا قول ہے کہ جو قومیں اپنی تاریخ بھلا دیتی ہیں تا ریخ بھی ان کو بھلا دیتی ہے جس قوم کو اپنا ما ضی یاد ہو تو وہ اس کو مدنظر رکھ کر محنت کر کے اپنا حال اور مستقبل بھی سنوار سکتی ہیں اور جو قومیں اپنے م محسنو ں کو بھلا دیتی ہیں وہ تباہ و برباد ہو جا تی ہیں اور ان میں جذبہ ایثار اور حب الوطنی ختم ہو جا تا ہے اور وہ اجتما عیت کی بجا ئے ذاتیات اور وہ بھی اپنی ذات کو ترجیح دیتی ہیں اس لئے ہمیں اپنے محسنوں کو ہر وقت یا د رکھنا ہے جن کی قربا نیوں کی وجہ سے آج ہم اس شاندار ملک میں شاندار زندگی بسر کر رہے ہیں ہمیں پاک فوج کے شہیدوں اور غازیوں کو ہمہ وقت یاد رکھنا ہے جن کی بدولت ہمارے ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں اور ہم چین کی نیند سوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہمیں ان محسنوں کو بھی یاد رکھنا ہے جن کی اپنی ذات کی نفی کرتے بہو ئے قربا نی سے ہم اجتما عی ترقی کر رہے ہیں جنہوں نے اپنا گھر بنا نے کی بجا ئے ہم سب کا اجتما عی گھر بنا یا اور اپنی ذات کی نفی کر کے اجتما عی فا ئدے کو سامنے رکھا اور ملک کو قوم کی ترقی کے لئے قربا نیاں دی ہیں یہ حروف لکھنے کا سبب بھی کچھ دوستوں کی کم علمی یا کچھ اول کہہ لیں کہ وہ گوادر کے مسلہ کو ایک ایسی سیاسی جماعت سے جوڑ نے کی کوشش کر رہے تھے جو جس وقت یہ مسئلہ حل ہوا معرض وجود میں ہی نہ تھی ۔ بحرحال یہاں ایک ایسی محترم شکسیت کو خراج تحسین پیش کرنا مقصود ہے جن کی کاوشوں اور ایک طویل جدو جہد کی وجہ سے گوادر آج پا کستان کا حصہ ہے میری مراد ایک نامور شخصیت بیگم وقار النساء نون سے ہے ، جن کے بارے میں مختصر احوال کچھ یوں ہے کہ ۔
وقار النسا نون ساتویں پاکستانی وزیر اعظم فیروز خان نون کی کی دوسری بیوی ہیں محترمہ کا سابقہ نام وکٹوریہ ریکھی تھا یہ آسٹریا میں پیدا ہوئیں تعلیم و تربیت برطانیہ میں ہوئی، ملک فیروز خان نون جب برطانیہ میں حکومت ہند کے ہائی کمشنر تھے تب ان سے ملاقات ہوئی، ملک صاحب کی دعوت پر حلقہ بگوش اسلام ہو1945 کر بمبئی میں ان سے شادی کی اور اپنا نام وکٹوریہ سے وقار النسا نون رکھ لیا انھیں وکی نون بھی کہا جاتا ہے.محترمہ نے تحریک پاکستان کو اجاگر کرنے کے لیے خواتین کے کئی دستے بھی مرتب کیے اور سول نافرمانی کی تحریک میں انگریز کی خضر حیات کابینہ کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور جلوس منظم کرنے کی پاداش میں تین بار گرفتار بھی ہوئیں. قیام پاکستان کے بعد انھوں نے لٹے پٹے مہاجرین کی دیکھ بھال کے لیے بڑا متحرک کردار ادا کیا، خواتین ویلفیئر کی اولین تنظیم،، اپوا ،،کی بانی ارکان میں آپ بھی شامل ہیں، وقار النسا گرلز کالج راولپنڈی اور وقار النسا اسکول ڈھاکہ کی بنیاد بھی انھوں نے رکھی، ہلال احمر کے لیے بھی آپ نے گراں قدر خدمات سر انجام دیں. ضیا الحق کے دور میں بطور منسٹر ٹورازم کے فروغ کے لیے دنیا بھر کو پاکستان کی طرف بخوبی راغب کیا، پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن انہی کی نشانی ہے۔1956 میں جب ملک فیروز خان نون نے وزارت خارجہ سنبھالی تو ہر قیمت پر گوادر کو واگزار کرانے کا عہد کیا اور نہایت باریک بینی سے تمام تاریخی حقائق و کاغذات کا جائزہ لے کر یہ مشن محترمہ کو سونپ دیا۔محترمہ نے دو سال پر محیط یہ جنگ تلوار کے بجایے محض قلم،دلائل اور گفت و شنید سے جیتی جس میں برطانیہ کے وزیر اعظم مکمیلن جو ملک صاحب کے دوست تھے انھوں نے کلیدی کردار ادا کیا- یوں دو سال کی بھرپور جنگ کے بعد 8 ستمبر 1958 کو گوادر کی 2700 مربع میل یا 15 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پاکستان کی ملکیت میں شامل ہو گیا.1959 میں حکومت پاکستان نے ان کو گوادر کی پاکستان میں شمولیت کے سلسلے
میں دی جانے والی خدمات کے صلے میں پاکستان کا سب سے بڑا شہری اعزاز "نشان امتیاز" سے نوازا۔برطانیہ میں مقیم ان کی بے اولاد بہن کی جائداد جب ان کو منتقل ہوئی تو اس فنڈ سے انھوں نے "وکی نون ایجوکیشن فانڈیشن" کی بنیاد رکھی جو آج تک قا ئم ہے۔ محترمہ کی وصیت کے مطابق اس فنڈ کا ایک حصہ ان نادار مگر ذہین طلبہ کو جامعہ آکسفورڈ جیسے اداروں میں تعلیم دلوانے میں خرچ ہوتا ہے جو واپس آکر ملک کی خدمات پر راضی ہوں۔محترمہ وقار النسا نون طویل علالت کے بعد 16 جنوری 2000 کو اسلام آباد میں اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔ ایک عمرہ کے بعد انھوں نے وصیت کی تھی:
مجھے غیر سمجھ کر نہ چھوڑ دینا بلکہ میری تدفین بھی ایک کلمہ گو مسلمان کی طرح انجام دینا،،اج راولپنڈی شہر میں ان کا لگایا ہواایک پودا تناور درخت بن چکا ہے جو وقار النساء یونیورسٹی کی صورت میں ہزاروں کی تعداد میں قوم کی بیٹیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے اس ملک کی ترقی کو چوتھا گئیر لگانے میں مصروف عمل ہے اس ادارے کے ذریعے سے اس معقولہ کو عملی تصویربنانے کی سعی کی جا رہی ہے کہ ،، مجھے اچھی مائیں دو میں تم کو ایک اچھی قوم دوں گا ،،اللہ پاک مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ۔۔

Comments
Post a Comment