یونین کونسل کوٹلہ کے عوام کی خدمت میرا مقصد حیات ھے راجہ وقاص


راولپنڈی (بنگیال اردو نیوز ) امیدوار برائے جنرل کونسلر یونین کونسل کوٹلہ راجہ محمد وقاص نے کہا ھے کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد عوامی مسائل کو حل کرنا ہے یونین کونسل کوٹلہ کی عوام کے پرزور مطالبہ پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا انشاء اللہ میرے دروازے ہر وقت اپنے تمام ووٹرز کے لئے کھلے ھیں دن ھو یا رات میں عوامی خدمت کے لئے ھمہ وقت تیار رہتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع کہیں میرباز کے معززین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد شبیر چوہدری محمد ایوب و دیگر بھی موجود تھے اس وفد نے راجہ وقاص کو اپنی حمایت کے ساتھ ساتھ ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا انہوں نے کہا ھے کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو کر یونین کونسل کوٹلہ کے تمام دیہات کے لئے یکساں طور پر ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات ایک کروں گا اور عوام کے اعتماد پر ھمیشہ پورا اتروں گا میرا مقصد حیات علاقے کی ترقی اور خوشحالی ھے

Comments

Popular posts from this blog

راجہ محمد اقبال ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان کوٹلہ میں سپردِ خاک ا

التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین کی اسلام آباد امد

مجلس عزاء یکم صفر المظفر کو ھوگی