تحریک صوبہ پوٹھوہار کا ایک اجلاس ملک عثمان حیدر کی رہائش گاہ منعقد ھوا

راولپنڈی (بنگیال اردو نیوز)تحریک صوبہ پوٹھوہار کا ایک اہم اجلاس تحریک کے رہنما ملک عثمان حیدر کی رہائش گاہ پوٹھوار ہاؤس منعقد ہوا تحریک صوبہ پوٹھوہار نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا اس سلسلے میں مورخہ 3 کو ریلی کا فیصلہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق تحریک صوبہ پوٹھوہار کی کور کمیٹی کا ایک اھم اجلاس اج پوٹھوہار ھاوس سکیم تھری میں منعقد ہوا جس کی میزبانی ملک عثمان حیدر نے کی۔اجلاس میں ممبران کور کمیٹی نصراللہ خان جرال ۔راجہ شوکت محمود۔راجہ محمد اعجاز۔ملک فخر زمان عادل۔حافظ سجاد قمر۔ملک محمد جمیل۔راجہ ظہیر احمد سملالوی۔وسیم خٹک۔مظہر الحق۔خرم لطیف خان نے شرکت کی تمام ممبران نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ تحریک کو تیز کرنے کے لیے مورخہ 3 دسمبر بروز جمعرات پریس کلب راولپنڈی سے ایک ریلی نکالی جائے گی جو مری روڈ سے ھوتی ھوئ لیاقت باغ پر ختم ہو گی اس سلسلے میں کل سے پورے خطے میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔اور شہریوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی



Comments

Popular posts from this blog

راجہ محمد اقبال ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان کوٹلہ میں سپردِ خاک ا

التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین کی اسلام آباد امد

مجلس عزاء یکم صفر المظفر کو ھوگی