Skip to main content

Posts

تحریک صوبہ پوٹھوہار کا ایک اجلاس ملک عثمان حیدر کی رہائش گاہ منعقد ھوا

راولپنڈی (بنگیال اردو نیوز)تحریک صوبہ پوٹھوہار کا ایک اہم اجلاس تحریک کے رہنما ملک عثمان حیدر کی رہائش گاہ پوٹھوار ہاؤس منعقد ہوا تحریک صوبہ پوٹھوہار نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا اس سلسلے میں مورخہ 3 کو ریلی کا فیصلہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق تحریک صوبہ پوٹھوہار کی کور کمیٹی کا ایک اھم اجلاس اج پوٹھوہار ھاوس سکیم تھری میں منعقد ہوا جس کی میزبانی ملک عثمان حیدر نے کی۔اجلاس میں ممبران کور کمیٹی نصراللہ خان جرال ۔راجہ شوکت محمود۔راجہ محمد اعجاز۔ملک فخر زمان عادل۔حافظ سجاد قمر۔ملک محمد جمیل۔راجہ ظہیر احمد سملالوی۔وسیم خٹک۔مظہر الحق۔خرم لطیف خان نے شرکت کی تمام ممبران نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ تحریک کو تیز کرنے کے لیے مورخہ 3 دسمبر بروز جمعرات پریس کلب راولپنڈی سے ایک ریلی نکالی جائے گی جو مری روڈ سے ھوتی ھوئ لیاقت باغ پر ختم ہو گی اس سلسلے میں کل سے پورے خطے میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔اور شہریوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی

جامعہ المرتضی سے برآمد ہونے والا جلوس

 غم حسین منانا سنت رسول اور خوشنودی آل رسول ہے، علامہ آغا علی موسوی  قوم آقائے موسویؒ کے ضابطہ عزاداری پر کار بند ہے، علامہ مطلوب تقی  قائد ملت جعفریہ آقائے موسویؒ کا قائم کردہ 8 محرم کا مرکزی جلوس احتتام پزیر  اسلام آباد (بنگیال اردو نیوز) وفاقی دارالحکومت میں قائد ملتِ جعفریہ آقائے سید حامد علی شاہ موسویؒ کے قائم کردہ 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوسِ عزاداری جامعہ المرتضیٰ، جی نائن فور سے برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا رات گئے جامعہ الصادق، کراچی کمپنی پر اختتام پذیر ہوا۔جلوس میں ذوالجناح، علم حضرت عباسؑ، گہوارہ علی اصغرؑ اور دیگر مقدس تبرکات شامل تھے۔ جلوس کی قیادت ممتاز علماء کرام، آغا سید محمد مرتضیٰ موسوی، علامہ آغا سید علی روح العباس موسوی اور ماتمی سالاروں نے کی۔ جلوس کے دوران محمدی چوک پر  مجلس عزاء برپا ہوئی، جس سے علماء نے خطاب کیا اور شہادتِ امام حسینؑ اور فلسفۂ حسینیتؑ پر روشنی ڈالی۔ جلوس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ آغا سید علی روح العباس موسوی نے کہا کہ پوری قوم امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثاروں کی یاد منا رہی ہے۔ غم...

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی پریس کانفرنس

 اسلام آباد(بنگیال اردو نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور محرم کمیٹی عزاداری سیل کے کنوینئر علامہ بشارت حسین امامی نےکہا ہے کہ عزاداری ہماری شہ رگ ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، لہذاٰ عزاداری اور ذکر حسین کو جرم یا امن و امان کا مسئلہ بنا کر پیش کرنے کی غیر اسلامی روش ترک کی جائے،عزاداری کے نئے پروگراموں پر عائد پابندی یکسر پابندی کے خاتمے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے،گھروں اور عبادتگاہوں کی چار دیواری کے اندر منعقد ہونے والی عزاداری اور پرسہ داری کیلئے پیشگی اجازت نامہ یا این او سی کی شرط کو ختم کرکے متعلقہ تھانے میں فقط پیشگی اطلاع سے مشروط کیا جائے، علماء و ذاکرین پر عائد کی جانیوالی ضلع بندی و پابندی کی فہرستیں محرم سے کم از کم دو ماہ پہلے جاری کی جائیں، شیعہ مساجد اور امام بارگاہوں کے قیام پر عائد غیر اعلانیہ پابندی اوررکاوٹوں کا عملی طور پر خاتمہ کیا جائے، وفاقی دارلحکومت کے تمام سیکٹرز سمیت تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز میں شیعہ مساجد اور امامبارگاہوں کیلئے پلاٹ مہیا کئے جائیں، حکومت اور ٹی این ایف جے کے عہدیداران پر مشتمل بااختیار کوآرڈ...

الشیخ مامون اسعد التمیمی کا پریس کلب کا دورہ

 اسلام آباد(بنگیال اردونیوز)ممبر نیشنل اسمبلی فلسطین الشیخ مامون اسعد التمیمی کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ،میٹ دی پریس پروگرام میں شرکت، پریس کلب پہنچنے پر صدر این پی سی اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، ممبران گورننگ باڈی عامر رفیق بٹ، نوید احمد شیخ و دیگر نے معزز مہمان کا استقبال کیا،میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ مامون اسعد التمیمی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو برادر ملک پاکستان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کو آپریشن بنیان المرصوص میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، فسلطینی اس کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں،غزہ کی لڑائی نے سب کے چہرے بے نقاب کر دیئے ہیں، غزہ اور کشمیر کا مسئلہ ایک جیسا ہی ہے، عر ب ممالک کے حکمران امریکہ کو کھربوں ڈالرز دینے کے باوجوداسرائیل کی جانب سے دو سال سے غزہ میں جاری وحشیانہ مظالم اور بمباری نہیں رکوا سکے ہیں، الشیخ مامون اسعد التمیمی کا مزید کہنا تھا کہ مودی اور نیتن یاہو کو پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا بہت کھٹکتا ہے اسی لئے اسرائیلی ایماء پر نریندرمودی نےپاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی اس جنگ میں اسرائیل ب...

حالیہ بجٹ غریب کش ھے علامہ راجہ ناصر

 بجٹ درحقیقت عوام دشمن ہے ۔سینٹر علامہ راجہ ناصر   عوام دشمن بجٹ کو مستردکرتے ہیں/سربراہ ایم ڈبلیو ایم  آئی ایم ایف شرائط/خودمختاری کا سودا ، شیعہ رہنماء  اسلام آباد (بنگیال اردو نیوز)حالیہ یہ بجٹ درحقیقت عوام دشمن بجٹ ہے۔مجلس وحدت مسلمین اس عوام دشمن بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہےان خیالات کا اظہار چیئرمین مجلس وحدت المسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حالیہ بجٹ 2025-26 کے حوالے سے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں تعلیم، صحت اور عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں معمولی اضافہ کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہے، جبکہ مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے اور عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں۔انہوں نے مذید کہا کہ اس بجٹ میں صنعتکاروں، سرمایہ داروں اور بااثر طبقے کو ٹیکس ریلیف دے کر نوازا گیا ہے، جبکہ عام آدمی پر براہِ راست اور بالواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا دیا گیا ہے۔ ریٹیلرز پر غیر منصفانہ سختی، بجلی اور پیٹرول ...

بیگم وقار النسا نون

 تحریر احسان بخش              بیگم وقار لنساء نون ایک صاحب کردار شخصیت  ایک دانشور کا قول ہے کہ جو قومیں اپنی تاریخ بھلا دیتی ہیں تا ریخ بھی ان کو بھلا دیتی ہے جس قوم کو اپنا ما ضی یاد ہو تو وہ اس کو مدنظر رکھ کر محنت کر کے اپنا حال اور مستقبل بھی سنوار سکتی ہیں اور جو قومیں اپنے م محسنو ں کو بھلا دیتی ہیں وہ تباہ و برباد ہو جا تی ہیں اور ان میں جذبہ ایثار اور حب الوطنی ختم ہو جا تا ہے اور وہ اجتما عیت کی بجا ئے ذاتیات اور وہ بھی اپنی ذات کو ترجیح دیتی ہیں اس لئے ہمیں اپنے محسنوں کو ہر وقت یا د رکھنا ہے جن کی قربا نیوں کی وجہ سے آج ہم اس شاندار ملک میں شاندار زندگی بسر کر رہے ہیں ہمیں پاک فوج کے شہیدوں اور غازیوں کو ہمہ وقت یاد رکھنا ہے جن کی بدولت ہمارے ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں اور ہم چین کی نیند سوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہمیں ان محسنوں کو بھی یاد رکھنا ہے جن کی اپنی ذات کی نفی کرتے بہو ئے قربا نی سے ہم اجتما عی ترقی کر رہے ہیں جنہوں نے اپنا گھر بنا نے کی بجا ئے ہم سب کا اجتما عی گھر بنا یا اور اپنی ذات کی نفی کر کے اجتما عی فا ئدے کو سامنے رک...

خاور کیانی عمران بنگیال کو مبارکباد

 آر ڈی اےیونین کے انتخابات میں تہزیب پینل کوواضح برتری حاصل کرنے پر خاور کیانی عمران چوہدری کو مبارکباد  راجہ وحید قاسم قاضی ظفر چوہدری اخلاق چوہدری حق نواز ملک عمرادریس ملک جلیل نے گلدستہ پیش کیا راولپنڈی(بنگیال اردو نیوز)راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی یونین کے انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرنے پر خاور کیانی چوہدری عمران بنگیال کو معروف سیاسی سماجی ادبی شخصیت پوٹھوہار کے نامور شاعر راجہ وحید قاسم٫چوہدی اخلاق آف ڈھوک گنگال ٫قاضی  ظفر ستارہ بلال ھوٹل ٫چوہدی حق نواز بھٹیاں نوردین٫ بابو اشفاق فخر ہجو ٫ملک عثمان ادریس ٫ملک جلیل٫ملک عمر ادریس میرا موہڑہ ٫ملک ذوالفقار ٫ چوہدری کامران لیاقت  ٫نوید انجم جانی ٫شعبان بھٹی ضلعی صدر ٫چوہدری ٹکا خان ٫طاہر بھٹی دانیال کیانی ابراہیم کیانی٫ملک خرم ڈھڈیاں٫ ملک طلعت حسین٫چوہدری مبارک  قاضی اشفاق ساجد کیانی  ٫مدثرکیانی٫ یاور کیانی ٫حاجی امجد کے بھتیجے دیگر نے آر ڈی اے دفتر جاکر تہذیب گروپ کے تمام عہدیداران کو پھولوں کے ہارپہنائے مبارکباد دی راجہ خاور محمود کیانی نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا معزین علاقہ سٹاف کے ملازمین کا شکریہ اد...

چوہدری کامران علی خان کا اظہار تعزیت

 سابق چیئرمین چوہدری ظفر الحق کی زوجہ کی وفات پر چوہدری کامران علیخان کا اظہار تعزیت مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت جبکہ لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا راولپنڈی (بنگیال اردو نیوز) سابق چیئرمین چوہدری ظفر الحق کی زوجہ کی وفات پر رئیس آف چکری سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری برائے مال چوہدری کامران علی خان نےچوہدری ظفر الحق کےصاحزدگان میجر رضوان ظفر/چوہدری شاہد سے ان کی والدہ جبکہ چوہدری محمد ایوب چوہدری خورشید چوہدری محمد نسیم کی بھابھی مرحومہ کی وفات پر فاتحہ خوانی مرحومہ چکے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی  اور مرحومہ کےبلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی اور سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ سوگواران خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور خداوند متعال سے آرزومند ہیں کہ خالق کائنات لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے  چوھدری کامران اسلم خان  کے ھمراہ نمبردار ملک جنید قمر آف ھرنیالی سیداں نمبردار ملک جاوید تکڑے مندھال اور دیگر احباب بھی موجود تھے