Skip to main content

Posts

تحریک صوبہ پوٹھوہار کا ایک اجلاس ملک عثمان حیدر کی رہائش گاہ منعقد ھوا

راولپنڈی (بنگیال اردو نیوز)تحریک صوبہ پوٹھوہار کا ایک اہم اجلاس تحریک کے رہنما ملک عثمان حیدر کی رہائش گاہ پوٹھوار ہاؤس منعقد ہوا تحریک صوبہ پوٹھوہار نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا اس سلسلے میں مورخہ 3 کو ریلی کا فیصلہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق تحریک صوبہ پوٹھوہار کی کور کمیٹی کا ایک اھم اجلاس اج پوٹھوہار ھاوس سکیم تھری میں منعقد ہوا جس کی میزبانی ملک عثمان حیدر نے کی۔اجلاس میں ممبران کور کمیٹی نصراللہ خان جرال ۔راجہ شوکت محمود۔راجہ محمد اعجاز۔ملک فخر زمان عادل۔حافظ سجاد قمر۔ملک محمد جمیل۔راجہ ظہیر احمد سملالوی۔وسیم خٹک۔مظہر الحق۔خرم لطیف خان نے شرکت کی تمام ممبران نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ تحریک کو تیز کرنے کے لیے مورخہ 3 دسمبر بروز جمعرات پریس کلب راولپنڈی سے ایک ریلی نکالی جائے گی جو مری روڈ سے ھوتی ھوئ لیاقت باغ پر ختم ہو گی اس سلسلے میں کل سے پورے خطے میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔اور شہریوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی

تحریک صوبہ پوٹھوہار کا ایک اجلاس ملک عثمان حیدر کی رہائش گاہ منعقد ھوا

راولپنڈی (بنگیال اردو نیوز)تحریک صوبہ پوٹھوہار کا ایک اہم اجلاس تحریک کے رہنما ملک عثمان حیدر کی رہائش گاہ پوٹھوار ہاؤس منعقد ہوا تحریک صوبہ پوٹھوہار نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا اس سلسلے میں مورخہ 3 کو ریلی کا فیصلہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق تحریک صوبہ پوٹھوہار کی کور کمیٹی کا ایک اھم اجلاس اج پوٹھوہار ھاوس سکیم تھری میں منعقد ہوا جس کی میزبانی ملک عثمان حیدر نے کی۔اجلاس میں ممبران کور کمیٹی نصراللہ خان جرال ۔راجہ شوکت محمود۔راجہ محمد اعجاز۔ملک فخر زمان عادل۔حافظ سجاد قمر۔ملک محمد جمیل۔راجہ ظہیر احمد سملالوی۔وسیم خٹک۔مظہر الحق۔خرم لطیف خان نے شرکت کی تمام ممبران نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ تحریک کو تیز کرنے کے لیے مورخہ 3 دسمبر بروز جمعرات پریس کلب راولپنڈی سے ایک ریلی نکالی جائے گی جو مری روڈ سے ھوتی ھوئ لیاقت باغ پر ختم ہو گی اس سلسلے میں کل سے پورے خطے میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔اور شہریوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی

یونین کونسل کوٹلہ کے عوام کی خدمت میرا مقصد حیات ھے راجہ وقاص

راولپنڈی (بنگیال اردو نیوز ) امیدوار برائے جنرل کونسلر یونین کونسل کوٹلہ راجہ محمد وقاص نے کہا ھے کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد عوامی مسائل کو حل کرنا ہے یونین کونسل کوٹلہ کی عوام کے پرزور مطالبہ پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا انشاء اللہ میرے دروازے ہر وقت اپنے تمام ووٹرز کے لئے کھلے ھیں دن ھو یا رات میں عوامی خدمت کے لئے ھمہ وقت تیار رہتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع کہیں میرباز کے معززین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد شبیر چوہدری محمد ایوب و دیگر بھی موجود تھے اس وفد نے راجہ وقاص کو اپنی حمایت کے ساتھ ساتھ ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا انہوں نے کہا ھے کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو کر یونین کونسل کوٹلہ کے تمام دیہات کے لئے یکساں طور پر ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات ایک کروں گا اور عوام کے اعتماد پر ھمیشہ پورا اتروں گا میرا مقصد حیات علاقے کی ترقی اور خوشحالی ھے

​سینیٹر ناصر بٹ اور سجاد خان کی محمد رضوان عباسی کی رہائش گاہ آمد،

 راولپنڈی (بنگیال اردو نیوز) مسلم لیگی رہنماؤں سینیٹر ناصر بٹ اور سابق امیدوار قومی اسمبلی سجاد خان کی محمد رضوان عباسی ناظم سیاسی امور مرکزی جمعیت اہلحدیث شمالی پنجاب و ممبر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی راولپنڈی کی رہائش گاہ آمد۔ ‎اس موقع پر سردار بشیر صدر مرکز المدینہ پیرودھائی و ناظم مالیات مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع راولپنڈی، سابق نائب ناظم یوسی7 محمد عبدالمالک عباسی ، مرزا منصور بیگ سینیئر نائب صدر مسلم لیگ ن راولپنڈی، حافظ عبداللہ بٹ ، حافظ محمد مدنی یونس صاحب ناظم تبلیغ اہلحدیث یوتھ فورس ضلع راولپنڈی، قاری سردار اسامہ نصیر نائب ناظم تبلیغ اہلحدیث یوتھ فورس ضلع راولپنڈی اور سردار حماس سرفراز میڈیا کوآرڈینیٹر مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع راولپنڈی بھی موجود تھے۔مرکزی جمعیت اہلحدیث مسلم لیگ ن کی پرانی اور درینہ اتحادی جماعت ہےمیاں محمد نواز شریف اور ساجد میر کا بہت گہرا اور درینہ تعلق تھا۔ ہر مشکل وقت میں بھی مرکزی جمعیت اہلحدیث مسلم لیگ ن کیساتھ کھڑی رہی ہے۔ لندن سے واپسی پر سب سےپہلےسینیٹر ناصر بٹ مرکزی جمعیت اہلحدی ضلع راولپنڈی کے مرکزی ضلعی دفتر مرکز المدینہ پیرودھائی راولپنڈی ...

راجہ محمد اقبال ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان کوٹلہ میں سپردِ خاک ا

 راولپنڈی (بنگیال اردو نیوز) یونین کونسل تخت پڑی کے گاؤں کوٹلہ کی معروف سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیت راجہ محمد اقبال کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آن کے آبائی قبرستان کوٹلہ میں سپردِ خاک کر دیا گیا نماز جنازہ پیر سید جابر شاہ صاحب نے پڑھائی نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی سماجی کاروباری مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی یاد رہے کہ راجہ محمد اقبال راجہ شعیب اقبال راجہ رضوان اقبال اور راجہ یاسر اقبال کے والد جبکہ ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود بنگیال کے پھوپھی زاد بھائی اور راجہ نصیر راجہ فیض احمد راجہ گل زمان کے چچازاد بھائی تھے ان کے بھانجوں میں راجہ فیاض راجہ زاہد نواز راجہ عبد الواحد اور راجہ عرفان کے علاؤہ راجہ ثقلین (واپڈا) راجہ خلیل راجہ ذوالقرنین راجہ نوید راجہ کامران راجہ وسیم (آر ڈی اے)اور راجہ شامل ہیں راجہ اقبال کااپنے رفقاء کے ساتھ ساتھ حسن سلوک مثالی تھا ساری زندگی دوست احباب اور قریبی رشتہ داروں کے علاؤہ علاقے بھر کے باسیوں کے ساتھ خلوص محبت اور ایثار قابل ستائش تھا اور ان کا کردار باعث تقلید رہا سید جابر شاہ صاحب نے انکی مغفرت کے لیے خصوصی دعا فرمائی

التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین کی اسلام آباد امد

 التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین جناب نظر آفریدی کراچی  سے تنظیمی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے  چیئرمین التمش فاؤنڈیشن کے اعزاز میں اسلام آباد میں   تقریب کا انعقاد وائس چیئرمین محمد سلیم خان نامزد کیا  اسلام آباد (بنگیال اردو نیوز) التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین نظر آفریدی کی کراچی سے اسلام آباد آمد پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں مختلف تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان کے علاوہ سماجی سیاسی اور مذہبی شخصیات اور سول سوسائٹی کے عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی   تقریب کے شرکاء سے خطاب کےدوران انہوں نے نمایاں سماجی شخصیت  محمد سلیم خان کو التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کا وائس چیئرمین نامزد کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن  جاری کیا۔ اس پروقار  تقریب میں  محمد سلیم خان کو التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کا وائس چیئرمین نامزد ھونے پر تنظیم کے عہدیداران اور کارکنان نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ محمد سلیم خان التمش فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تنظیم ک...

مجلس عزاء یکم صفر المظفر کو ھوگی

 25ویں سالانہ مجلس عزاء و ماتم داری یکم صفر المظفر کو منعقد ھوگی ملک کے نامور علماء و ذاکرین عظام مجلس عزاء سے خطاب فرمائیں گے راولپنڈی(بنگیال اردونیوز) 25ویں سالانہ مجلس عزاء وماتم داری یکم صفر المظفر زیر انتظام سید سجاد حسین ترمذی برمکان گلشن زہراء گلی نمبر 36 بوقت آٹھ بجے شام منعقد ھو گی جس میں سوز و سلام سید رضا علی کاظمی کے علاوہ سید بوتراب عسکری استاد امیر اسلم جبکہ علامہ سید محسن علی نقوی خطاب فرمائیں گے بعد از مجلس شبیہہ علم پاک سرکار وفاحضرت غازی عباس علمدار کربلا  برآمد ھوگا اور ماتمی جلوس برآمد ھوگا جس میں مرکزی ماتمی تنظیم السجاد مغل آباد سالار حاجی راجہ فضل عباس اور زوار ماتمی سنگت سالار غلام مصطفیٰ شیشگر منھا بھائی نوحہ خوانی کی سعادت حاصل کریں گے جملہ مومنین و مومنات سے جوق در جوق شرکت کی استدعا کی گئی ہے

عاطف اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ھوا

 راولپنڈی(بنگیال اردو نیوز) کے نواحی علاقے روات میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کی ٹیم پر اس وقت فائرنگ کر دی گئی جب وہ ایک انتہائی مطلوب سفاک ملزم کو نشاندہی کے لیے لے جا رہی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں زیر حراست ملزم عاطف شدید زخمی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم عاطف نومبر 2024 میں تین سالہ معصوم بچے عرشمان کے اغواء، زیادتی اور قتل جیسے لرزہ خیز مقدمے میں گرفتار تھا۔ ملزم نے روات کے علاقے میں شادی کی تقریب سے بچے کو ٹافیوں کا لالچ دے کر اغواء کیا تھا، جبکہ تقریباً دو ماہ بعد ننھے عرشمان کی لاش روات کے نالے سے ملی تھی۔ یہ اندوہناک واقعہ علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیلانے کا باعث بنا تھا۔ سی سی ڈی ٹیم کو تفتیش سونپے جانے کے بعد پورے علاقے میں از سر نو چیکنگ کی گئی۔ 40 سے زائد مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ تفتیش کے دوران گرفتار ملزم عاطف نے نہ صرف بچے کے ساتھ زیادتی و قتل کا اعتراف کیا بلکہ دیگر بچوں کو بھی نشانہ بنانے کا انکشاف کر کے تفتیشی ٹیم کو ہلا کر رکھ دیا۔ عاطف کو گرفتار کرنے اور اس سفاکانہ واردات کا سراغ لگانا راولپنڈ...

جامعہ المرتضی سے برآمد ہونے والا جلوس

 غم حسین منانا سنت رسول اور خوشنودی آل رسول ہے، علامہ آغا علی موسوی  قوم آقائے موسویؒ کے ضابطہ عزاداری پر کار بند ہے، علامہ مطلوب تقی  قائد ملت جعفریہ آقائے موسویؒ کا قائم کردہ 8 محرم کا مرکزی جلوس احتتام پزیر  اسلام آباد (بنگیال اردو نیوز) وفاقی دارالحکومت میں قائد ملتِ جعفریہ آقائے سید حامد علی شاہ موسویؒ کے قائم کردہ 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوسِ عزاداری جامعہ المرتضیٰ، جی نائن فور سے برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا رات گئے جامعہ الصادق، کراچی کمپنی پر اختتام پذیر ہوا۔جلوس میں ذوالجناح، علم حضرت عباسؑ، گہوارہ علی اصغرؑ اور دیگر مقدس تبرکات شامل تھے۔ جلوس کی قیادت ممتاز علماء کرام، آغا سید محمد مرتضیٰ موسوی، علامہ آغا سید علی روح العباس موسوی اور ماتمی سالاروں نے کی۔ جلوس کے دوران محمدی چوک پر  مجلس عزاء برپا ہوئی، جس سے علماء نے خطاب کیا اور شہادتِ امام حسینؑ اور فلسفۂ حسینیتؑ پر روشنی ڈالی۔ جلوس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ آغا سید علی روح العباس موسوی نے کہا کہ پوری قوم امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثاروں کی یاد منا رہی ہے۔ غم...

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی پریس کانفرنس

 اسلام آباد(بنگیال اردو نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور محرم کمیٹی عزاداری سیل کے کنوینئر علامہ بشارت حسین امامی نےکہا ہے کہ عزاداری ہماری شہ رگ ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، لہذاٰ عزاداری اور ذکر حسین کو جرم یا امن و امان کا مسئلہ بنا کر پیش کرنے کی غیر اسلامی روش ترک کی جائے،عزاداری کے نئے پروگراموں پر عائد پابندی یکسر پابندی کے خاتمے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے،گھروں اور عبادتگاہوں کی چار دیواری کے اندر منعقد ہونے والی عزاداری اور پرسہ داری کیلئے پیشگی اجازت نامہ یا این او سی کی شرط کو ختم کرکے متعلقہ تھانے میں فقط پیشگی اطلاع سے مشروط کیا جائے، علماء و ذاکرین پر عائد کی جانیوالی ضلع بندی و پابندی کی فہرستیں محرم سے کم از کم دو ماہ پہلے جاری کی جائیں، شیعہ مساجد اور امام بارگاہوں کے قیام پر عائد غیر اعلانیہ پابندی اوررکاوٹوں کا عملی طور پر خاتمہ کیا جائے، وفاقی دارلحکومت کے تمام سیکٹرز سمیت تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز میں شیعہ مساجد اور امامبارگاہوں کیلئے پلاٹ مہیا کئے جائیں، حکومت اور ٹی این ایف جے کے عہدیداران پر مشتمل بااختیار کوآرڈ...

الشیخ مامون اسعد التمیمی کا پریس کلب کا دورہ

 اسلام آباد(بنگیال اردونیوز)ممبر نیشنل اسمبلی فلسطین الشیخ مامون اسعد التمیمی کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ،میٹ دی پریس پروگرام میں شرکت، پریس کلب پہنچنے پر صدر این پی سی اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، ممبران گورننگ باڈی عامر رفیق بٹ، نوید احمد شیخ و دیگر نے معزز مہمان کا استقبال کیا،میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے الشیخ مامون اسعد التمیمی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو برادر ملک پاکستان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کو آپریشن بنیان المرصوص میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، فسلطینی اس کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں،غزہ کی لڑائی نے سب کے چہرے بے نقاب کر دیئے ہیں، غزہ اور کشمیر کا مسئلہ ایک جیسا ہی ہے، عر ب ممالک کے حکمران امریکہ کو کھربوں ڈالرز دینے کے باوجوداسرائیل کی جانب سے دو سال سے غزہ میں جاری وحشیانہ مظالم اور بمباری نہیں رکوا سکے ہیں، الشیخ مامون اسعد التمیمی کا مزید کہنا تھا کہ مودی اور نیتن یاہو کو پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا بہت کھٹکتا ہے اسی لئے اسرائیلی ایماء پر نریندرمودی نےپاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی اس جنگ میں اسرائیل ب...

حالیہ بجٹ غریب کش ھے علامہ راجہ ناصر

 بجٹ درحقیقت عوام دشمن ہے ۔سینٹر علامہ راجہ ناصر   عوام دشمن بجٹ کو مستردکرتے ہیں/سربراہ ایم ڈبلیو ایم  آئی ایم ایف شرائط/خودمختاری کا سودا ، شیعہ رہنماء  اسلام آباد (بنگیال اردو نیوز)حالیہ یہ بجٹ درحقیقت عوام دشمن بجٹ ہے۔مجلس وحدت مسلمین اس عوام دشمن بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہےان خیالات کا اظہار چیئرمین مجلس وحدت المسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حالیہ بجٹ 2025-26 کے حوالے سے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں تعلیم، صحت اور عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں معمولی اضافہ کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہے، جبکہ مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے اور عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں۔انہوں نے مذید کہا کہ اس بجٹ میں صنعتکاروں، سرمایہ داروں اور بااثر طبقے کو ٹیکس ریلیف دے کر نوازا گیا ہے، جبکہ عام آدمی پر براہِ راست اور بالواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا دیا گیا ہے۔ ریٹیلرز پر غیر منصفانہ سختی، بجلی اور پیٹرول ...

بیگم وقار النسا نون

 تحریر احسان بخش              بیگم وقار لنساء نون ایک صاحب کردار شخصیت  ایک دانشور کا قول ہے کہ جو قومیں اپنی تاریخ بھلا دیتی ہیں تا ریخ بھی ان کو بھلا دیتی ہے جس قوم کو اپنا ما ضی یاد ہو تو وہ اس کو مدنظر رکھ کر محنت کر کے اپنا حال اور مستقبل بھی سنوار سکتی ہیں اور جو قومیں اپنے م محسنو ں کو بھلا دیتی ہیں وہ تباہ و برباد ہو جا تی ہیں اور ان میں جذبہ ایثار اور حب الوطنی ختم ہو جا تا ہے اور وہ اجتما عیت کی بجا ئے ذاتیات اور وہ بھی اپنی ذات کو ترجیح دیتی ہیں اس لئے ہمیں اپنے محسنوں کو ہر وقت یا د رکھنا ہے جن کی قربا نیوں کی وجہ سے آج ہم اس شاندار ملک میں شاندار زندگی بسر کر رہے ہیں ہمیں پاک فوج کے شہیدوں اور غازیوں کو ہمہ وقت یاد رکھنا ہے جن کی بدولت ہمارے ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں اور ہم چین کی نیند سوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہمیں ان محسنوں کو بھی یاد رکھنا ہے جن کی اپنی ذات کی نفی کرتے بہو ئے قربا نی سے ہم اجتما عی ترقی کر رہے ہیں جنہوں نے اپنا گھر بنا نے کی بجا ئے ہم سب کا اجتما عی گھر بنا یا اور اپنی ذات کی نفی کر کے اجتما عی فا ئدے کو سامنے رک...

خاور کیانی عمران بنگیال کو مبارکباد

 آر ڈی اےیونین کے انتخابات میں تہزیب پینل کوواضح برتری حاصل کرنے پر خاور کیانی عمران چوہدری کو مبارکباد  راجہ وحید قاسم قاضی ظفر چوہدری اخلاق چوہدری حق نواز ملک عمرادریس ملک جلیل نے گلدستہ پیش کیا راولپنڈی(بنگیال اردو نیوز)راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی یونین کے انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرنے پر خاور کیانی چوہدری عمران بنگیال کو معروف سیاسی سماجی ادبی شخصیت پوٹھوہار کے نامور شاعر راجہ وحید قاسم٫چوہدی اخلاق آف ڈھوک گنگال ٫قاضی  ظفر ستارہ بلال ھوٹل ٫چوہدی حق نواز بھٹیاں نوردین٫ بابو اشفاق فخر ہجو ٫ملک عثمان ادریس ٫ملک جلیل٫ملک عمر ادریس میرا موہڑہ ٫ملک ذوالفقار ٫ چوہدری کامران لیاقت  ٫نوید انجم جانی ٫شعبان بھٹی ضلعی صدر ٫چوہدری ٹکا خان ٫طاہر بھٹی دانیال کیانی ابراہیم کیانی٫ملک خرم ڈھڈیاں٫ ملک طلعت حسین٫چوہدری مبارک  قاضی اشفاق ساجد کیانی  ٫مدثرکیانی٫ یاور کیانی ٫حاجی امجد کے بھتیجے دیگر نے آر ڈی اے دفتر جاکر تہذیب گروپ کے تمام عہدیداران کو پھولوں کے ہارپہنائے مبارکباد دی راجہ خاور محمود کیانی نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا معزین علاقہ سٹاف کے ملازمین کا شکریہ اد...

چوہدری کامران علی خان کا اظہار تعزیت

 سابق چیئرمین چوہدری ظفر الحق کی زوجہ کی وفات پر چوہدری کامران علیخان کا اظہار تعزیت مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت جبکہ لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا راولپنڈی (بنگیال اردو نیوز) سابق چیئرمین چوہدری ظفر الحق کی زوجہ کی وفات پر رئیس آف چکری سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری برائے مال چوہدری کامران علی خان نےچوہدری ظفر الحق کےصاحزدگان میجر رضوان ظفر/چوہدری شاہد سے ان کی والدہ جبکہ چوہدری محمد ایوب چوہدری خورشید چوہدری محمد نسیم کی بھابھی مرحومہ کی وفات پر فاتحہ خوانی مرحومہ چکے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی  اور مرحومہ کےبلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی اور سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ سوگواران خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور خداوند متعال سے آرزومند ہیں کہ خالق کائنات لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے  چوھدری کامران اسلم خان  کے ھمراہ نمبردار ملک جنید قمر آف ھرنیالی سیداں نمبردار ملک جاوید تکڑے مندھال اور دیگر احباب بھی موجود تھے

چوہدری ایوب چوہدری نسیم سے چوہدری امیر افضل کا اظہار تعزیت

 چوہدری ظفر الحق کی زوجہ کی وفات پر چوہدری امیر افضل چوہدری ٹکا خان چوہدری یاسر کا اظہار تعزیت       پی ٹی آئی رہنما چوہدری یاسر پی ٹی آئی پوٹھوہار ٹاؤن کے صدر چوہدری ٹکا نےبھی  مرحومہ کی دعائے مغفرت کی راولپنڈی(بنگیال اردو نیوز) سابق چیئرمین یونین کونسل بگا شیخاں چوہدری ظفر الحق کی زوجہ چوہدری محمد ایوب چوہدری خورشید چوہدری  نسیم کی بھابھی میجر چوہدری رضوان ظفر چوہدری شاہد کی والدہ  راجہ نثار راجہ جبار کی ھمشیرہ/راجہ محمد فاروق چشتی کی ماموں زاد بہن چوہدری عدیل یونس چوہدری حسیب منظور ڈی ایس پی ٹریفک راجہ خرم کی ساس چوہدری واصف چوہدری عامر ایوب کی تائی صاحبہ جن کا گزشتہ روز انتقال ھوگیا تھا ان کی فاتحہ خوانی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر عوامی ایم پی اے چوہدری امیر افضل پی ٹی آئی پوٹھوہار ٹاؤن کے صدر چوہدری ٹکا چوہدری یاسرکے علاوہ ملک  اظہر  و دیگر نے ان کی رہائش گاہ کوٹلہ میں اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی چوہدری امیر افضل نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ چوہدری برادران کے غم میں  برابر کے شر...

چوہدری آفتاب رازق حسین کے اعزاز میں تقریب

 راولپنڈی بنگیال( اردونیوز) چوہدری محمد آفتاب خالد محمود اور رازق حسین مدت ملازمت ختم ھونے پر ریٹائرڈ ھوگئے جن کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا 2025 /26/4 ڈی سی دفتر اسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام الوداعی تقریب کمیٹی روم ڈی سی آفس منعقد کی گئی ۔ جس میں حسن وقار چیمہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ، کیپٹن (1) شہر یار شیرازی (ADCIP ) عبدالله خان ADC (HD صدر ویلفیئر الیسوسی ایشن عبد الستار قریشی ، حسن اختر سر پرست اعلیٰ ، ظہیر احمد سینئر نائب صدر. سید وقار علی شاہ فنانس سیکرٹری ، شکیل اصفر ایڈیشنل فنانس سیکریٹری ، دانش سرورملک جنرل سیکرٹری آفتاب احمد ناز پریس سیکریزی و دیگر اہلکاروںنے کثیر تعداد میں شرکت کی شركاء اجلاس نے چوہدری محمد آفتاب اسسٹنٹ ، رازق حسین اور  خالد محمود کو مدت ملازمت پوری ہری پر تعریفی اسناد شیلڈ کے ساتھ ساتھ  بطور تحفہ نقد رقم سے بھی نوازا گیا ۔ حسن وفار چیمہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نےاسٹاف ویلفیئرایسوسی ایشن کی اس خوبصورت کاوش کو نہ صرف سراہا بلکہ ایسی تقریبات منعقد کرنے پر تعریف کی اور اپنی جانب سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اور ہدایت کی ...

شہید ضامن حسین موہڑہ کنیال میں سپردِ خاک

  راولپنڈی(بنگیال اردو نیوز) پاک آرمی کے جوان چوہدری ضامن حسین شہید کو موہڑہ کنیال کلرسیداں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا پاک آرمی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور پاک فوج کے اعلی افسران نے پاک فوج کے مختلف رینک کے آفیسرز کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور تدفین کے بعد الوداعی سلامی پیش کرنے کے بعد علامہ صاحب نے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت کی  نمازجنازہ میں فوج کے اعلی افسران کے ساتھ ساتھ سادات و مومنین وکلاء صحافیوں اور  ہرطبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت فرمائی  یاد رہےکہ موہڑہ کنیال کلرسیداں کے رہائشی چوہدری محمد اسلم مرحوم کے فرزند اور صوبیدار چوہدری ابرار حسین چوہدری  ارشد چوہدری انتظار مہدی چوہدری ندیم کے بھائی جبکہ  چوہدری نثار اصغر المعروف سائیں نثار ۔غلام عباس چوہدری عنصر کے بھتیجے چوہدری گلزرین حیدر پنجاب پولیس کے تایا زاد بھائی حاجی آزاد کے داماد چوہدری ضامن حسین جنہوں نے جام شورو سندھ میں گزشتہ روز  جام شہادت نوش کیا تھا  ان کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ موہڑہ کنیال کلرسیداں میں کی گ...

اوورسیز پاکستانی کامیاب کنونشن

 اوورسیز پاکستانی کنونشن کی کامیابی، ریاست سے وابستگی کا مظہر ہے گورنر کے پی کے  فیصل کریم کنڈی  سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے مؤثر حل کیلئے اوورسیز کنونشن ہر سال منعقد کیا جائے گا، سید قمر رضا اسلام آباد (بنگیال اردو نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی کنونشن کی کامیابی اور دنیا بھر سے پاکستانیوں کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی آج بھی نظریہ پاکستان اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وہ اسلام آباد میں سابق ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی کی جانب سے اوورسیز پاکستان فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا، مینجنگ ڈائریکٹر افضال بھٹی اور بیرون ملک سے آئے مہمانوں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں منعقدہ اس پر وقار تقریب میں اسلام آباد کی اہم سیاسی، سماجی، اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور تجاویز پر کھل کر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اس موقع پر او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا نے کہا کہ کنونشن میں کیے گئے اعلانات صرف زب...

احمد فصیح رشتہ ازدواج میں منسلک

 چوہدری عزیر چوہدری اویس کے بھائی انجینئر احمد فصیح رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئےدعوت ولیمہ میں راولپنڈی اسلام آباد کی متعدد سیاسی سماجی کاروباری مذہبی شخصیات کی شرکت راولپنڈی (خبر نگار) یونین کونسل تخت پڑی کے معروف گاؤں کوٹلہ کے رہائشی شیر افگن المعروف نائیک اعجاز مرحوم کے سب سے چھوٹے صاحبزادے اور چوہدری عزیر چوہدری اویس کے چھوٹے بھائی  چوہدری امتیاز کے بھتیجے جبکہ چوہدری (عمران آر ڈی اے) چوہدری کامران (پنجاب پولیس) معروف ٹرانسپورٹر چوہدری نعمان اورچوہدری   رضوان  واسا راولپنڈی چوہدری ارسلان کے ماموں زادبھائی سافٹ ویئر انجینئر چوہدری احمد فصیح رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ان کی شادی چوہدری جاوید ایوب ساجد ایوب حامد ایوب طارق ایوب کی بھتیجی اور چوہدری ناصر ایوب صاحبزادی سے انعقاد پذیر ھوئی  دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب رائل مارکی روات میں منعقد ھوئی دعوت ولیمہ میں راولپنڈی اسلام آباد کی اھم سماجی سیاسی کاروباری اور مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی یاد رہےکہ ولیمہ کی تقریب میں آنے والے معززین علاقہ کی پرتکلف طعام سے انتہائی منظم اور پرخلوص انداز میں تواضع ...

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلہ کے سالانہ نتائج

 گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلہ میں سالانہ امتحانات کے نتائج کے موقع پر تقریب کا انعقاد سکول کونسل کے وائس چیئرمین راجہ نصیر احمد نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے راولپنڈی (بنگیال اردو نیوز) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلہ میں سالانہ امتحانات کے نتائج کے موقع پر ایک پررونق تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اول دوم سوم اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے والے طلباء وطالبات کی حوصلہ  افزائی کے خصوصی انعامات تقسیم کئے گئے سکول کونسل کے وائس چیئرمین راجہ نصیر احمد نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے ایاد رہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلہ کو ایک منفرد اعزاز حاصل ہے کہ گزشتہ سات سال سے لگاتار کلاس نہم اور کلاس دہم کے راولپنڈی بورڈ کے سالانہ امتحانات میں تمام طالبات نے نمایاں پوزیشن حاصل کی اور سو فیصد نتائج سے جہاں سکول کی پرنسپل کا اعزاز حاصل ہے وہاں سکول کونسل کے وائس چیئرمین راجہ نصیر احمد اور ممبران سکول کونسل راجہ یونس اور چوہدری الطاف کا کردار بھی قابل تعریف ہے موجودہ نتائج میں کلس چہارم کے طالب علم وقار احمد نے پورے سکول کے تمام طلباء وطالبات میں سے سب سے زیادہ نمبر حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم ...